ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / منی پور کی گورنر نجمہ ہیبت اللہ نے بی جے پی کے این بیرین سنگھ کو حکومت بنانے کی دعوت دی

منی پور کی گورنر نجمہ ہیبت اللہ نے بی جے پی کے این بیرین سنگھ کو حکومت بنانے کی دعوت دی

Wed, 15 Mar 2017 10:59:42  SO Admin   S.O. News Service

امپھال،14؍مارچ (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )منی پور کی گورنر نجمہ ہبت اللہ نے بی جے پی لیڈر این بیرین سنگھ کو حکومت بنانے کے لیے مدعوکیا ہے، حلف بردرای کی تقریب بدھ کو ہوگی ۔غورطلب ہے کہ حالیہ اختتام پذیر اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو 21سیٹیں حاصل ہوئی ہیں ، جبکہ کانگریس نے اس سے سات نشستیں زیادہ یعنی 28سیٹوں پر جیت درج کی، لیکن بی جے پی نے 60رکنی اسمبلی میں 33ممبران اسمبلی کی حمایت کا دعوی کیا ہے۔حالانکہ اتوار کو کانگریس نے بھی حکومت بنانے کا دعوی پیش کردیا تھا، لیکن گورنر نے کہا کہ وہ بی جے پی کے دعوے سے اتفاق کرتے ہیں۔بیرین سنگھ کو پیر کو متفقہ طور پر بی جے پی پارٹی اراکین کا لیڈر منتخب کیا گیا تھا اور انہوں نے گورنر نجمہ ہیبت اللہ سے ملاقات کر کے ریاست میں اگلی حکومت بنانے کا دعوی پیش کیا تھا۔ایبوبی سنگھ کی قیادت والی کانگریس حکومت کے سابق وزیر بیرین نے منی پور کی خدمت کرنے کا موقع دینے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی قیادت کا شکریہ ادا کیاہے ۔ادھر، ریاست میں حکومت کی تشکیل کو لے کر عدالت جانے کے بارے میں کانگریس نے کہا ہے کہ اس نے اپنے تمام اختیارات کھلے رکھے ہیں۔منی پور اور گوا میں حکومت بنانے کی کوششوں کو لے کر کانگریس کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے بی جے پی نے کہا کہ کانگریس مطلوبہ تعداد اکٹھا کرپانے میں ناکام رہی ہے اور اپنی سابقہ حرکتوں کی وجہ سے اس کو مخالفت کرنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں کہاکہ کانگریس نے ماضی میں کئی بار اختیارات اور آرٹیکل 356کا غلط استعمال کر کے غیر کانگریسی حکومت کو گرایا ہے، اس نے سب سے بڑی پارٹی کو حکومت نہیں بنانے دیا ،ان کے پاس تنقید کرنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔


Share: